زمان ٹاؤن میں غیر قانونی مذبح خانہ قائم، شہریوں کو مضر صحت سپلائی کیا جانے گا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Illegal slaughter house set up in Zaman Town

کراچی:زمان ٹاؤن کی حدود میں قائم غیر قانونی مذبح خانہ کو زمہ دار اداروں سمیت پولیس نے کمائی کاذریعہ بن گیا ،شہریوں کو مضر صحت سپلائی کیا جانے گا۔

زمان ٹاؤن کی حدود میں قائم غیر قانونی مذبح خانہ میں لاغر، بیمار جانور کٹائی کے بعد مضر صحت گوشت لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد، نجی کمپنیوں سمیت پوش علاقوں میں سپلائی کیا جارہا ہے۔غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سے ہفتہ لاکھوں روپے مقامی پولیس سمیت ذمہ دار ادارے بھتہ کے عیوض وصول کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی سیکٹر 48 بی پپن چوک گلگتی محلہ کے قریب کراچی کا سب سے بڑا غیر قانونی مذبح خانہ قائم ہے، جہاں پر رات کی تاریکی میں میں کراچی کے 29 بھینس کالونیوں سے بیمار اور لاغر جانوروں کو لا کر غیر قانونی طریقے سے زبحہ کیا جانے کے بعد گوشت کا وزن بڑھانے کے لئے پانی کا پریشر بھی دیا جاتا ہے۔

مذکورہ مذبح خانے میں ذبح کئے گئے بیمار جانوروں کا گوشت لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد، ڈیفنس اور صنعتی ایریا میں قائم نجی کمپنیوں سمیت ھوٹلوں پر سپلائی کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اڑیال کا گوشت کھلے عام فروخت، ہوٹل پر چھاپہ،مالک گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان ٹاؤن کے علاقے میں قائم غیر قانونی مذبح خانہ پر رات کے آخری پہر کام شروع کیا جاتا ہے اور صبح دس بجے سے قبل ہی مضر صحت گوشت مارکیٹوں میں سپلائی کردیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مذبحہ خانے سے ویٹنری ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایم سی کورنگی، آفس سمیت زمان ٹاؤن پولیس ہفتہ وار لاکھوں روپے رشوت کے عیوض وصول کر رہے ہیں۔

Related Posts