آئی ایل ایف کا پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں چھاپہ، غیرقانونی قید نوجوان بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایل ایف کا پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں چھاپہ، غیرقانونی قید نوجوان بازیاب
آئی ایل ایف کا پولیس ٹریننگ سینٹر سعیدآباد میں چھاپہ، غیرقانونی قید نوجوان بازیاب

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ 13 کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ ساجد علی نے انٹرنشینل لائرز فورم کی ٹیم کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن میں واقع شاہد حیات پولیس ٹریننگ کالج سعیدآباد میں چھاپہ مارکر زیرزمین ٹارچر سیل میں گذشتہ 5 روز سے قید نوجوان طلعت نذیر کو باحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔

مسمات طاہرہ نذیر کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کے بآہر طلعت نذیر کو روک پر لوٹ مار کی ، مزاحمت پر اہلکاروں نے طلعت نذیر کو سول لائنز کے سی ٹی ڈی تھانے پہنچا دیا۔ جہاں ایس ایچ او نے رہائی کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کی، عدم ادائیگی پر ایس ایچ او سی ٹی ڈی نے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

آئینی درخواست میں کہا گیا کہ ایس ایچ او نے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے ساتھ عدم ادائیگی پر جعلی مقابلے میں ہلاک کر دینے کی دھمکی بھی دی۔ بعد ازاں ایس ایچ او سی ٹی ڈی نے نوجوان طلعت نذیر کو شاید حیات پولیس ٹریننگ کالج سعید آباد میں پولیس کے حوالے کردیا۔

کالج میں واقع بیرک نمبر 4 اور 5 میں گذشتہ 13 سالوں سے قائم زیر زمین خفیہ عقوبت خانے کے انچارج اور مذکورہ کالج کے پرنسپل نے رقم کی عدم ادائیگی پر 16 اور 17 اپریل کی درمیانی شب کیسی بھی مقابلے میں طلعت نذیر کا کام تمام کرنے کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دئیے۔

16 اپریل کے دوپہر آئی ایل ایف کے وکیل بیرسٹر حبیب اللہ بلوچ، جمشید علی خواجہ، ایڈووکیٹ سلمان فرحاد، ایڈووکیٹ طاہر ملک اور ایڈووکیٹ سید جعفر و دیگر کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ ساجد علی نے سعیدآباد پولیس ٹریننگ میں چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ چھاپے کے اطلاع پر ایس ایچ او سی ٹی ڈی اور کالج پرنسپل گاڑی میں سوار ہوکر بآسانی فرار ہوگئے۔

عدالت نے بازیاب مغوی طلعت نذیر کے طبی معائنہ کا حکم دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی پرنسل کالج سمیت دیگر اغوا کاروں کو 17 اپریل کو عدالت میں طلب کر لیا ہے۔ پولیس ٹریننگ کے پرنسپل کے دوست وحید نے بتایا کہ کالج کے پرنسپل اس عقوبت خانے کے انچارج نہیں بلکہ اس ٹارچر سیل کو براہِ راست سی ٹی ڈی خود دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت نے گجر اور اورنگی نالے پر قائم لیز مکانات نہ توڑنے کا حکم دے دیا

Related Posts