قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: مستعفی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستعفی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ججز کا لارجر بینچ تحریکِ عدم اعتماد کیلئے قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کے خلاف سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دے دی

درخواست گزار نے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے رولنگ دے کر تحریکِ عدم اعتماد کو مسترد کردیا تھا۔

کیس کا پس منظر

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلایا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور ایوان کو سابق وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تحریکِ عدم اعتماد آئین کے خلاف ہے۔

فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے مختصر خطاب کیا جس کے بعد قاسم سوری نے تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف اور بیرونی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ وزیر اعظم نے تجویز بھیجی جس پر صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نے تمام تر اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کے اقدام کو غیر آئینی قرار دے دیا جس کے ساتھ ہی صدرِ مملکت کی تحلیل کی گئی قومی اسمبلی دوبارہ بحال ہوگئی۔ اپوزیشن عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹانے میں کامیاب رہی۔ 

Related Posts