اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ، رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست مسترد

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے حق میں فیصلہ آگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سابق چیف جج (جی بی) رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار رائے نواز کھرل نے سابق چیف جج کے خلاف درخواست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیالکوٹ واقعہ،سری لنکن ہائی کمشنرکااہم پیغام سامنےآگیا

اپوزیشن جو مرضی کرے، لوکل باڈیز کو بااختیار کرینگے، وزیراعلیٰ سندھ

رائے نواز کھرل کا عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یا تو رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے یا پھر وہ اپنا پاسپورٹ سرینڈر کردیں۔ میں رانا شمیم کے ثاقب نثار کے متعلق حلف نامے پر توہین عدالت کیس پر فریق بننا چاہتا ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کا کام ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نہیں۔ درخواست گزار کی دوسری استدعا بھی مسترد ہوگئی۔

چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ رائے نواز کھرل کی فریق بننے کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا کہ ایک مبینہ توہین کرنے والے اور عدالت کے مابین توہینِ عدالت کے معاملے میں کوئی تیسرا فریق نہیں ہوسکتا۔

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے فریق بننے کی استدعا غلط فہمی میں کی۔ عدالت نے کچھ دیر کیلئے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے سابق چیف جج کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا مسترد کردی۔

Related Posts