حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا
حکومت نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے امن و امان کی صورتحال اور اقدامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، اعظم نذیر تارڑ اور ریاض پیرزادہ شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے سے انکار

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ مذکورہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کے مترادف ہیں، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مارچ  کو  اسلام آباد میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور انتخابات کے اعلان  کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts