اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک تو سیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک تو سیع کردی گئی
شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک تو سیع کردی گئی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس فیاض انجم پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز بینچ نے شرجیل میمن کے کیس کی سماعت کی جس کے بعد شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کی گئی۔

کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے  جج جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس میں نوٹس ڈویژن بینچ نمبر 1 نے جاری کیے تھے۔ بہتر ہوگا کہ کیس اسی بینچ میں سنا جائے۔

عدالت نے کہا کہ بائیس جنوری کو کیس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نمبر 1 میں مقرر کیا جائے۔

بعدازاں سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کے کیس میں شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 22 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے عدالت نے کیس کو چیف جسٹس کو ریفر کردیا۔ 

Related Posts