اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی درخواستیں منظور کر لیں، مقدمات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک کی طرف سے مقدمات واپس لینے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے مقدمات کو ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے رحمان ملک پر مختلف الزامات عائد کیے تھے جس کے جواب میں رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتکِ عزت کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد دونوں نے گزشتہ روز مقدمات واپس لینے کی الگ الگ استدعا دائر کی۔

عدالتِ عالیہ اسلام آباد نے دونوں فریقین کی طرف سے دی گئی درخواستیں منظور کرتے ہوئے مقدمات ختم کردئیے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے رحمان ملک اور سنتھیا رچی دونوں کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی خاتون بلاگر ستھیا رچی اور سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کیلئے درخواستیں دائر کردیں جن پر سماعت آج ہوئی۔

 فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینے کی درخواستیں دائر کرکے قانونی چپقلش ختم کردی، دونوں کے وکلاء نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات واپس لینے کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

مزید پڑھیں: سنتھیا رچی اور رحمان ملک کی مقدمات واپس لینے کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

Related Posts