آئی جی سندھ کلیم امام کی عمر کوٹ کے ایس پی پر ضمنی الیکشن میں مداخلت کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kaleem imam

کراچی: آئی جی سندھ پولیس کلیم امام نے عمر کوٹ کےایس پی پر ضمنی الیکشن میں مداخلت کا الزام عائدکرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی جی سندھ کا الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ پی ایس 52 میں ضمنی الیکشن سے قبل ایس پی عمر کوٹ کو تبدیل کیا جائے کیونکہ وہ الیکشن میں اثر انداز ہورہے ہیں ، جنوری میں بھی آئی جی سندھ نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایس پی عمر کوٹ اعجاز شیخ کے خلاف انکوائری کی سفارش کی تھی۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کے الزامات پر الیکشن کمیشن کو اپنے جوابی خط میں کہا ہے کہ آئی جی سندھ کے عمر کوٹ کے انتخابات میں مداخلت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کلیم امام کو سیکریٹری نارکوٹکس ڈویژن لگانے کا فیصلہ کرلیا

الیکشن کمیشن کو لکھے گئےخط میں حکومت سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے لہذا آئی جی سندھ کے خلاف انکوائری کرائی جائے۔

واضح رہے کہ پی ایس 52 عمرکوٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 17مارچ کو ہو گی، یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما علی مردان شاہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Related Posts