خیبرپختونخوا پولیس میں تبادلے، تعیناتی کے منتظر دلاور خان بنگش ڈی پی او سوات تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

IG KPK

پشاور:آئی جی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے خیبرپختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے کردیئے،ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت کو ایڈیشنل آ ئی جی انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا ،ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کوہاٹ اکرام اللہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں اور تعیناتی کا حکمنامہ جاری کردیا گیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کے دفتر سے جاری تبادلوں اور تعیناتی کے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد مروت کو ایڈیشنل آ ئی جی انوسٹی گیشن خیبرپختونخوا مقرر کر دیا گیا ۔

ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن خيبر پختونخوا فیروز شاہ کو سینٹرل پولیس آفس پشاور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح ڈی آئی جی آپریشن خیبر پختونخوا کاشف عالم کو ایڈیشنل آ ئی جی ہیڈ کوارٹر خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مشکوک گاڑی کراچی میں داخل، دہشت گردی کاخدشہ، پولیس ہائی الرٹ، جگہ جگہ ناکے لگ گئے

علاوہ ازیں ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو ڈی پی او کرک تعینات کر کے انکے پیش رو عرفان اللہ خان کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے مزید برآں تعیناتی کے منتظر گریڈ 19 کے پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کو ڈی پی او سوات تعینات کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ایس پی آپریشنز کوہاٹ اکرام اللہ کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related Posts