خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ اختر حیات گنڈا پور کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ذوالفقار حمید کو نیا انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔
بدھ کے روز ایک نجی ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا کہ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرریوں اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں اور صوبے میں سیکورٹی کے مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی کا ہومیوپیتھک لیڈران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ، گنڈا پور کی وزیراعلیٰ کے عہدے سے چھٹی پکی
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا ایک عرصے سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے جب کہ صوبے میں بدترین قانون اور دیگر حالات پر توجہ نہ دینے پر صوبائی حکومت سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی زد میں ہے۔
یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ صوبے میں حکمران پی ٹی آئی نے ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔