مادر وطن کیخلاف اٹھنے والی ہر میلی نگاہ پھوڑ دیں گے، سید افتخار نقوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی سلامتی کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، وطن عزیز کیخلاف ہونے والی ہر سازش کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے۔ ایٹمی طاقت میں ریشہ دیوانیاں کرنے والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں مادرِ وطن کیخلاف اٹھنے والی ہر نجس بصارت کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فیصل آباد میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منافقانہ طرز عمل ملک کو گھٹا ٹوپ اندھیرے میں دھکیل رہا ہے، لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ وقت کی نزاکت کو سمجھا جائے اور موجودہ گھمبیر حالات سے ملک کو نکالنے کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

نقل میں مدد نہ دینے پر ساتھیوں کے ہاتھوں ہونہار طالب علم قتل

انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہمیں باہمی رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہئے، تاکہ لوگوں کے درمیان محبت کے رشتہ کو اجاگر کیا جا سکے۔ جبکہ آئندہ آنے والے محرم جس میں عزاداری امام حسین کے پروگرام منعقد ہونے ہیں باہمی ہم آہنگی کے فروغ کا باعث ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے پاک افواج کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، دشمن کی طرف سے عوام اور پاک فوج کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ہم کسی بھی سامراجی طاقت کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں شر انگیزی اور فتنہ کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد پر کام کرے۔

سیمینار میں علماء، مشائخ اور سول سوسائٹی کے افراد نے خصوصی شرکت کی۔ پیر ابواحمد محمد مقصود مدنی، علامہ محمد ریاض کھرل، علامہ غلام اکبر ساقی، بابا محمد مشتاق کمبوہ، شہزاد ورک، قاسم علی، چوہدری محمد اعجاز ورک، محمد زبیر وٹو، محمد الیاس مغل، محمد شاہد چغتائی، رانا انور سعید، منور حسین منج، مرزا محمد جواد، حافظ محمد عاطف کے علاووہ چوہدری اختر علی ورک اور ڈاکٹر سلیمان نے بھی شرکت کی۔

Related Posts