صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پی ڈی ایم کیلئے ایک ایسا شاٹ ہے جس کی گونج صدیوں تک انہیں سنائی دے گی، میرے پاس ابھی بہت سے ایسے کارڈ باقی ہیں جب کھیلوں گا تو ان کے ہوش اُڑ جائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں صاف شفاف انتخابات نہ ہوئے تو سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی تحلیل کے بعد بھیجی گئی سمری میں انتخابات کی تاریخ نہ لکھ کر آئینی کی خلاف ورزی کی، اس اقدام کو عدالتوں میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان نے اسحاق ڈار کو ساری تباہی کا ذمہ دار قرار دیا، مسلم لیگ ن کی موروثی سیاست کے خلاف پہلی آواز چودھری نثار نے بلند کی، اگر جنرل الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ بھی ہوا تو سڑکوں پر احتجاج کا کوئی آپشن زیر غور نہیں،مسلم لیگ ن کے اندر توڑ پھوڑ کے حوالے سے سنجیدہ آوازیں سننے کو مل رہی ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف قطعاً سیاستدان نہیں، صرف تحریک انصاف کی حکومت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے،پی ڈی ایم مکمل طور پر فیل ہو چکی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کا صرف اور صرف سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا، اگر مجھے نہ اہل کر بھی دیا تو لوگ تحریک انصاف کے نظریے کو ووٹ دیں گے۔

مزید پڑھیں:ن لیگ کا لندن میں اہم اجلاس، نواز شریف کی پاکستان واپسی پر غور

انہوں نے کہا کہ اب ہر گزرتے دن کے ساتھ مشترکہ طور پر عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے، ان کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں، انہوں نے عوام کے وسائل کو اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا۔

Related Posts