پی ڈی ایم مینار پاکستان پر دس جلسے کرلے، حکومت کو فرق نہیں پڑے گا،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر دس جلسے کرلیں، حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس دوران اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چور مجھے جانتے نہیں، میری حکومت بھی چلی جائے تو احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے اب عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔انہیں اس کا حساب دینا ہوگا۔

عمران خان نے لیگی قائد کی طرف اشارہ کر کے کہا کہ خود ان کا سارا خاندان باہر بیٹھا ہے، یہاں عوام کو اپنے لیے استعمال کررہے ہیں۔ مینار پاکستان پر دس جلسے کرلیں، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ہمیں عوام کی فکر ہے۔ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم جلسہ نہیں روکیں گے، انکی خواہش ہے کہ حکومت جلسہ روکے، جلسے کو سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جائیں گے، اپوزیشن تصادم چاہتی ہے، تصادم کا موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی فٹبال کک اور جوڈو کا بھی ذکر ہوا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ فردوس پنجاب جاکر بہت ایکٹو ہو گئی ہیں، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگوں کو اسی جنون کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے لاہور میں سرکاری زمینوں پر قبضے کیخلاف جاری آپریشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن ملک بھر میں تیز کریں گے۔کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ قبضہ مافیا کے پیچھے سیاسی لوگوں پشت پناہی ہے، انکو صرف یہ خوف ہے کہ حکومت چلتی رہی تو انکے کارنامے سامنے آتے رہیں گے، سارے ملکر زور لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور انکی چوری بچ جائے، کسی سیاسی یا قبضہ مافیا کو این آر او نہیں دوں گا، لوٹا ہوا پیسہ واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 70 لاکھ افراد نشے کے عادی، قوم مل کر منشیات کو شکست دے۔وزیرِ اعظم

Related Posts