سندھ میں نوکریوں کو بیچا گیا توتحریک انصاف احتجاج کرے گی، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے پریس کانفرنس میں جھوٹ پر مبنی باتیں کیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریوں کو بیچنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے سندھ کا دشمن کون ہے؟۔حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ سندھ حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں کرپشن کی جبکہ ہزاروں لوگوں کی نوکریاں بیچنے اور نااہل لوگوں کو دینے کا ارادہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ویکسی نیشن سینٹر کو ایک ایک ویکسین وفاق نے دی ہے، یہ چاہتے ہیں ہمیں پیسے دے دو پھر نہیں پوچھو۔مگر تحریک انصاف کی حکومت کے ہوتے ہوئے ایسا نہیں ہوگا۔

قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ سندھ میں ہر ادارے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، کوئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرایا جاسکتا جبکہ پانی بلیک میں بیچا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: سلیکٹڈ وزیراعظم کاسلیکٹڈ بجٹ کسی طور قبول نہیں کرینگے، بلاول بھٹو کا اعلان

Related Posts