الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید
ملک میں الیکشن نہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ نئے انتخابات کرائیں، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ چھٹی بار ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں، ان کا بیان فوج کے اندر کی سوچوں کی ترجمانی کرتا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینح گررہی ہے، ریزروکم ہورہے ہیں جبکہ ڈالر  200 کا ہونے جارہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ملک ڈیفالٹ بھی ہوسکتا ہے، موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا نے ہمارے معاشرے کو متاثر کیا، لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، وزیر خارجہ

مزید برآں سابق وزیرداخلہ نے لکھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل ہے الیکشن کرائے جائیں، انتخابات نہ کرائے گئے تو ملک سری لنکا کے حالات کی طرف جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا اور جھاڑو پھر جائے گا۔

Related Posts