آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کا چیمپئن کون ہوگا، بھارت یا آسٹریلیا؟ فائنل ٹاکرا آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، شائقین کرکٹ فائنل میں زبردست ایکشن کی توقع کررہے ہیں۔
میچ سے پہلے ائیرشو، وقفوں میں موسیقی اور لیزر لائٹ کا تڑکا اور اختتام پر آتش بازی سے رونق لگے گی،میچ، میوزک اور موج مستی ساتھ ساتھ چلیں گے۔
سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ فیورٹ بھارت ہی ہے،فائنل میں ٹاس اہم کردار ادا کرے گا۔
فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت فیورٹ ہے، انہوں نے کہا آسٹریلیا کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنی چاہیے۔