آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کا چھٹا نمبر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ووٹنگ کا آغاز کردیا گیا
آئی سی سی ایوارڈز کیلئے ووٹنگ کا آغاز کردیا گیا

دبئی:آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی،جس کے مطابق قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پیچھے دھکیل کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی تھی،جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے تھے۔

گزشتہ ماہ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کی13ویں پوزیشن ہیں۔ عماد وسیم کا 19واں نمبر ہے۔ فہیم اشرف21 اور شاداب خان 22ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹاپ بلے باز میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ2 درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔باؤلرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا اور جنوبی افریقا کے تبریز شمسی کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابراعظم کی ایک درجہ تنزلی

Related Posts