دُنیا میں بہترین ایوریج کے حامل 5باؤلرز کی فہرست جاری، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا میں بہترین ایوریج کے حامل 5باؤلرز کی فہرست جاری، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل
دُنیا میں بہترین ایوریج کے حامل 5باؤلرز کی فہرست جاری، وسیم اکرم اور وقار یونس شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دُنیا بھر میں بہترین ایوریج کے حامل 5 باؤلرز کی فہرست جاری کی ہے جن میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور موجودہ باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی شامل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ ہم ایسے 5 باؤلرز کی فہرست شائع کر رہے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران 200 سے زائد وکٹیں لیں، تاہم ان کی ترتیب ایوریج کی بنیاد پر رکھی گئی ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ فہرست میں ساؤتھ افریقہ کے باؤلر ایلن ڈونلڈ اوّل نمبر پر، انگلینڈ کے گلین میک گرا اور بریٹ لی دوسرے اور تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے وسیم اکرم اور وقار یونس بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

فہرست کے مطابق ایلن ڈونلڈ 21 اعشاریہ 78 کی ایوریج کے ساتھ پہلے، گلن میک گرا 22 اعشاریہ صفر 2 کی ایوریج کے ساتھ دوسرے، بریٹ لی 23 اعشاریہ 36 کی ایوریج کے ساتھ تیسرے، وسیم اکرم 23 اعشاریہ 52 کی ایوریج کے ساتھ چوتھے جبکہ وقار یونس 23 اعشاریہ 84 کی ایوریج کے ساتھ پانچویں نمبر پرہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: والدین کے ساتھ نہیں رہتے تو انہیں فون کریں۔وسیم اکرم 

Related Posts