شاہين آفريدي کاانعام،آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا
شاہین کی شادی کب ہوگی؟ شاہین شاہ آفریدی کے بھائی نے بتادیا

دبئی:پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی 8ویں سے 5ویں نمبرپرآگئے

آئی سی سی کی جانب سےنئی جاری کردہ ٹیسٹ رننکنگ میں فاسٹ بالرشاہین شاہ آفريدی اپنےکيرئير ميں پہلی بار ٹاپ 5 ميں آگئےجبکہ حسن علی کی رینکنگ میں 5درجہ بہتررہی اورکيرئير بيسٹ 11ويں پوزيشن مل گئی،دوسری جانب عابد علی کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی۔

بیٹرزکی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم ایک درجہ تنذلی کےبعد8ویں نمبر پر آگئےجبکہ ٹيسٹ کي پہلي اننگزميں سنچری اور دوسری ميں 91 رنزبنانے والے عابد علي نے 28 درجے لمبي چھلانگ لگائی اور20ويں نمبر پر پہنچ گئے۔

نئی رینکنگ میں محمد رضوان کي 21اور اظہرعلی کي 22ويں پوزيشن ہےدوسری جانب ڈيبيو ٹيسٹ کي دونوں اننگزميں نصف سنچرياں بنانے والےعبداللہ شفيق کو83واں نمبرملا۔

Related Posts