لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مجھے محمد عامر بہت پسند ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے متعلق میں ضروران سے بات کروں گا۔
قومی کپتان کاایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ محمد عامر سے میری اب تک بات نہیں ہوئی ہے تاہم جب بھی ملاقات ہوئی میں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے کیا مسائل ہیں۔
بابراعظم نے کہا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی ایس ایل کی صورت میں اچھا موقع ہے کہ ہم قومی ٹیم کے لیے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔تاکہ وہ ملک کھلاڑی ٹیم میں آکر ملک کا نام روشن کرسکیں۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اگلے برس اپنی کزن سے شادی کرلیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کا اپنے چچا کے ہاں رشتہ طے ہوگیا ہے اور دونوں فیملیز میں یہ بات طے ہوئی ہے کہ اگلے برس شادی کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز ہی سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ اب شادی کرلیں