اسلام آباد: پاکستان میں مقیم امریکی خاتون شہری سنتھیا رچی کی جانب سے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کردیئے گئے۔ سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین نے اپنے ادوار میں میرے ساتھ زیادتی کی۔
امریکی خاتون شہری نے الزام عائد کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں میرے ساتھ دست درازی کی، جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام لگایا۔
#ZardarisFilthyPPP keeps threatening me. Why? Because they know that over the years I have been raped/assaulted by men in the highest ranks of PPP. They don't want the world to know.
I have decided to go live on facebook in approximately 30 minutes & continue to tell my story.
— Cynthia D. Ritchie (@CynthiaDRitchie) June 5, 2020
سنتھیا رچی کے الزامات پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری خاتون نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے بیٹوں نے سنتھیارچی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہے، وہ پاکستان میں سیاست دانوں کو بدنام کررہی ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔
https://www.facebook.com/cynthiadritchie/videos/3012638535481275/