ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ نے کرس راک کو آسکر تقریب کے دوران مُکا مارنے پر باضابطہ سوشل میڈیا پر جاری بیان کے ذریعے معذرت کرلی۔
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اپنے معذرتی پیغام میں کہا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔‘
ول اسمتھ نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے کہ مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ول اسمتھ کا کرس راک کو مکا، پاکستانی ستاروں کا ردعمل