قوم کو بتانا چاہتا ہوں مشکل مرحلہ ہے،ہمت نہیں ہارنی،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کو بتانا چاہتا ہوں مشکل مرحلہ ہے،ہمت نہیں ہارنی،وزیراعظم
قوم کو بتانا چاہتا ہوں مشکل مرحلہ ہے،ہمت نہیں ہارنی،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں مشکل مرحلہ ہے،ہمت نہیں ہارنی،وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں بھارت جیسا لاک ڈاؤن کرنے کا کہا جارہا تھا،مگر ہم نے عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مشکل فیصلے کئے، قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،ساری دنیا کہہ رہی ہے لاک ڈاؤن سے نقصان ہوا،امریکا میں لاکھوں لوگ مرے مگر اب وہ لاک ڈاؤن کھول رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناکے باعث عالمی معیشت کو12ٹریلین ڈالرزکانقصان ہوا، ایس اوپیزپرعمل درآمد کیلئے ٹائیگر فورس کا استعمال کر رہے ہیں، این سی اوسی میں صوبوں،شہروں اورعلاقوں کی بھی رپورٹ آتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم ملک کے باپ کی طرح ہوتاہے قوم اس کے بچے ہوتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا میں اپنے خرچ کم نہیں کروں گا؟ وزیراعظم ہاؤ س کا اسٹاف 534 سے کم کر کے آدھا کردیا، اسٹاف اور کم ہوسکتاہے لیکن لوگوں کو بے روزگار نہیں کرنا چاہتے،ہم دیوالیہ ہونے کے قریب تھے،انہوں نے کہا کہ میں 30 سال سے لوگوں سے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں،ذخائر20ارب سے کم ہو کر10ارب تک آگئے تھے۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ کرنٹ اکاؤ نٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے آج 3ارب ڈالر پر آگیا ہے،جب ہم آئے تومہنگائی عروج پر تھی، ہمارے پاس ذمے داریاں نبھانے کوپیسے نہ تھے،ہم دنیا بھرمیں اپنے دوستوں سے ملے، حکومت اب تک پانچ ہزار ارب روپے کے قرضے واپس کر چکی ہے، ہم نے جب حکومت سنبھالی تو1200 ارب کا گردشی قرضہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق دورمیں توانائی منصوبوں کے معاہدے ہوئے، پھنس ہم گئے، جواب ان سے مانگا جائے جو ملک کو اس حال میں چھوڑکرگئے، ہمارا پرائمری خسارہ ختم ہوگیا ہے، وفاق اورصوبائی حکومتوں کے اخراجات کم کیے، پہلی بار افواج پاکستان نے اخراجات کم کیے،انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام عام لوگوں کیلئے تاریخی پیکج ہے، اس سے غریب عوام نے سکھ کا سانس لیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے17 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا، نان ٹیکس ریونیو 33 فیصد بڑھا، غیرملکی سرمایہ کاری کو دگنا کیا، 5 ہزار ارب روپے قرض واپس کر چکے ہیں، کورونا کی وجہ سے سیاحت پر برا اثر پڑا، کوشش ہے ایس او پیزکے تحت سیاحت کھولی جائے، ہم نے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔

Related Posts