آپ سب سے درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آپ سب سے درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ
آپ سب سے درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 93 نئے کیسزظاہر ہوئے ہیں جبکہ 2 اور مریض انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 569 ٹیسٹ کئے گئے، ان میں سے 93 کی تشخیص مثبت آئی ہے۔ اب تک کیے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 13309 ہے جب کہ مثبت کیسز کی تعداد 1411 ہوگئی ہے اور مجموعی طورپر وفات پا جانے والوں کی تعداد 30 یعنی 2.1 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہے۔ اب تک 389 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اپنے اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔

مجموعی طور پر مثبت کیسوں کے مطابق صحت یاب مریضوں کی شرح 28 فیصد ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے مریضوں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 645 افراد گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، 60 آئسولیشن سینٹرز میں اور 992 صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مریضوں کی عمریں 1تا10 سال،118 مریضوں کی 11تا20 سال،311 مریضوں کی عمریں 21 تا30 سال اور 260 مریضوں کی 31 تا40 سال،196 مریضوں کی عمریں 41 تا50 سال اور 226 مریضوں کی عمریں 51 تا60 سال ہے،152 مریضوں کی عمریں 61 تا70 سال اور 47 مریضوں کی عمریں 71تا80 سال ہے جبکہ 5 مریضوں کی عمریں 81 تا 90 سال کے درمیان ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفیکشن سے متاثرہ لوگوں کی عمریں بتا رہی ہے کہ کوئی بھی وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔اس لیے بہت ضروری ہے کہ عوام سماجی دوری اور لاک ڈاؤن کا خیال رکھیں۔

مجموعی طورپر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 68.3 فیصد مرد ہیں اور متاثرہ مریضوں میں 31.7 فیصد خواتین ہیں۔اس حساب سے مرد اس مرض سے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔

میں ایک بار پھر آپ سب سے درخواست کرتاہوں کہ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ اپنا، اپنے بچوں، خاندان، دوستوں اور تمام شہریوں کی حفاظت آپ لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔احتیاط کریں گے تو سب محفوظ رہیں گے، ورنہ صورتحال بگھڑ جائے گی۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

Related Posts