کہا تھا نا موازنہ کرلیں۔ کراچی میں بارشوں کے بعد شہباز شریف کا بلاول پر طنز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش کے بعد بننے والی صورتحال سے ہماری اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی کا موازنہ ہو گیا ہے۔

 لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر خدانخواستہ یہ حالت لاہور میں ہوتی تو بلاول سے کہتا کہ آئیں میرے حلقے سے الیکشن لڑ لیں، میں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو کراچی میں ہوا، ٹھاٹھیں مارتا سمندر جس میں بچے، بڑے اور خواتین جس طرح مشکلات کا شکار ہوئیں۔

شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا کہ میرے مہربان، میں کہہ رہا تھا کہ موازنہ کر لیں۔ کراچی میں موازنہ ہو گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ ملک کے بچوں کا مستقبل الیکشن سے جڑا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چور چور اور ڈاکو کا ورد کر کے ملک میں بدتمیزی کا طوفان لایا گیا جس کو روکنا اب بہت مشکل ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ ترقی اور سیاسی استحکام آپس میں جڑے ہوئے ہیں، الزامات لگائے گئے۔ یہ سب پی ٹی آئی نے کیا اور کچھ قوتوں نے اُس میں اضافہ کیا۔

Related Posts