اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے یوتھ اسپورٹس انیشیٹو کا اجرا کردیا۔
ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشیٹو’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قوم کے بیٹوں، بیٹیوں نے اپنی محنت سے اپنا نام کمایا ہے، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا، نوجوان کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں، 5 ارب روپے کا پرائم منسٹر فنڈ بچوں کیلئے رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم ملک کا نام روشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، کامیاب کھلاڑیوں کے والدین اور کوچز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
تحریکِ انصاف کے 56اراکینِ پارلیمنٹ کا غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف حکام کو خط
انہوں نے کہا کہ کل پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، چینی بینک نے 600 ملین ڈالر رول اوور کردیے، دوست ملکوں کی معاونت سے معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، دعا کریں زرمبادلے کے ذخائر قرضوں سے نہیں بلکہ قوم کی اپنی محنت سے بڑھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عوام نےموقع دیا تو تعلیم، کھیل کے میدان سمیت ودیگر وسائل مہیا کریں گے، نوجوانوں کیلیے جتنا ممکن ہوسکا وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کی محنت اورجدوجہد سے پاکستان انشاءاللہ آگے بڑھے گا، کھیلوں کے شعبے کیلیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔