ودیا بالن خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کے خلاف بول پڑیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ودیا بالن خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کے خلاف بول پڑیں
ودیا بالن خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کے خلاف بول پڑیں

بھارت کی مشہور و معروف اداکارہ ودیا بالن خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کے خلاف بول پڑیں۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ودیا بالن نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں خوبصورتی کے غیر حقیقی معیار کو فروغ دینے کے بجائے فٹنس پر بات کرنی چاہئے۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسکول کے زمانے سے میں موٹی تھی، لوگ کہتے تھے کہ کتنا خوبصورت چہرا ہے تمہارا تھوڑا وزن کم کیوں نہیں کرتیں۔

ودیا بالن کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے یہ چیز کہیں نہ کہیں آپ کی خود اعتمادی کو ختم کردیتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SheThePeople (@shethepeopletv)

بھارتی اداکارہ نے کہا میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ہماری بات چیت کا زیادہ تر حصہ جسم کے ارد گرد ہی ہوتا ہے۔ کہیں جائیں تو لوگ دیکھتے ہی کہتے ہیں کہ تم نے وزن کم کیا ہے ناں! یا تمہارا وزن تھوڑا بڑھا ہے ناں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے فٹنس کے بارے میں ویڈیوز شئیر کرنا شروع کی ہے اور یہ اچھی بات ہے کہ لوگوں کا حوصلہ بڑھایا جائے مگر یہ اس وقت تک اچھا ہے جب تک بات فٹنس کی کی جائے نہ کہ اس کا مقصد خوصورتی کا حصول ہو۔

Related Posts