ہمارےڈراموں کااسکرپٹ جاندارہوتا ہےاس لئےپاکستانی ڈرامےعوام کومتاثرکرتے ہیں،ماورا حسین

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ ثبات کا اسکرپٹ غیر معمولی تھا اور اس ڈرامہ میں کام کرکے اچھا لگا، مجھے امید ہے کہ ہم ثبات جیسے مزید ڈرامے بناسکتے ہیں۔

اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ ثبات میں عنایہ کا کردار ایک آزاد خیال تھا لیکن جاندار اسکرپٹ کی وجہ سے اس کو خوب سراہا گیاجس کی مجھے بہت خوشی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر فنکار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرے لیکن کئی کہانیاں ایسی ہوتی ہیں کہ آپ اس میں ڈوب کر کردار ادا کرتے ہیں۔

ماوراحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اس طرح کے مزید ڈرامے بناسکتے ہیں کیوں کہ در حقیقت ہم اپنے معاشرے کا عکس ہیں ، ہماری بھی ذمہ داری ہے اور ہمارے ڈرامے سامعین اور ان کے ذہنوں کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں عنایہ کی طرح زندگی گزار رہی ہوں۔ میرے والدین کیریئر کے انتخاب اور ہر معاملے میں بہت مددگار ہیں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی شاہینہ حیا کا سبق سکھانے والے پاکستانی شائقین پر برہم

مجھے لگتا ہے کہ ہمارے والدین کی نسبت کوئی بھی ہم سے زیادہ پیار نہیں کرتا ہے لہٰذا وہ ہمارے لئے بہترین فیصلے صرف اس صورت میں لے سکتے ہیں جب ہم ان کے ساتھ سب کچھ بانٹ سکیں۔

Related Posts