اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر 30 لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کے تمام بڑے اخبارات سے زیادہ فالوورز ملے ہیں جبکہ یہ کوئی بری بات نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میرے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 30 لاکھ فالوورز مکمل ہو گئے ہیں جو پاکستان کے تمام بڑے اخبارات کے فالوورز ملا کر بھی کچھ زیادہ ہے۔ میرے خیال میں یہ ایک اچھی بات ہے۔
فالوورز ملنے پر عوام الناس اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 30 لاکھ فالوورز مکمل کرنے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میرا ساتھ دیا۔
Three M followers on twitter ….. bigger than all major Pak newspapers put together…..not bad 🙂 ….. Thank you friends and foes for making this happen:) pic.twitter.com/HvvqGiHHSw
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2020