محسن عباس حیدر نے حال ہی میں ایک مزاحیہ شو “گپ شب” میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی دوسری شادی کے بارے میں بھی گفتگو کی اور بتایا کہ وہ آئندہ گھر والوں کی پسند سے شادی کریں گے۔
اداکار نے کہا کہ دوسری شادی کے لیے ان کی کوئی خاص پسند نہیں ہے، بس وہ ایک مشرقی، اچھی شخصیت کی حامل لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں، تاہم اس فیصلے کا انحصار ان کے خاندان کی مرضی پر ہے۔
محسن عباس حیدر نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ مرحوم خیام سرحدی، شفیع محمد شاہ، اور بھارتی اداکار عرفان خان کی اداکاری سے متاثر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے چاہتے تھے کہ عرفان خان کے ساتھ کام کریں، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ اب ان کی خواہش ہے کہ وہ ہالی وڈ اداکار ول سمتھ کے ساتھ کام کریں۔
محسن عباس حیدر نے اپنے گانے “اڈی جا” پر دلجیت دوسانجھکی پرفارمنس کا حصہ بننے پر
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوئی جب کسی نے انہیں انسٹاگرام پر دلجیت کی ویڈیو بھیجی۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ فنکار کو اس وقت سب سے زیادہ خوشی ہوتی ہے جب اس کا کام دوسرے فنکار سراہتے ہیں، اور دلجیت کا ان کا گانا گانا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے “اڈی جا” گانا کوک اسٹوڈیو میں 2016 میں گانے سے کئی سال پہلے لکھا تھا۔ یہ گانا انہوں نے شوبز کیریئر کی ابتدائی مشکلات کے دوران لکھا جب وہ کراچی آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس گانے کا کریڈٹ وہ خود نہیں لیتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ گانا خدا کے حکم سے لکھا گیاہے۔