لاہور:پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ یقینی طور پر موجودہ وقت انتہائی مشکل ہے لیکن ہم نے مایوسی کو اپنے قریب بھی نہیں آنے دینا۔
انشا اللہ خدا کی ذات رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کے صدقے اس وباء سے چھٹکارا دے گی، عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں محدود رہ کر اس وائرس کا مقابلہ کریں۔
شبیر جان نے کہا کہ آج تمام طبقات مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں اورجن کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ اس سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ اس آزمائش کو ٹال دے اور ہمارے گناہوں سے در گزر کرے۔
شبیر جان نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اس وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور زیادہ سے زیادہ احتیاط کو یقینی بنائیں کیونکہ اس وائرس کو نجات دینے کا یہی واحد راستہ ہے۔