علی سیٹھی نے سلمان طور کیساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

معروف پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے اپنے دیرینہ دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر گلوکار علی سیٹھی کی شادی کی افواہیں زیر گردش تھیں، صارفین کا کہنا تھا کہ گلوکار نے اپنے دیرینہ دوست سلمان طور سے شادی کرلی ہے ۔

چونکہ اسلام میں ہم جنس پرستی کی شادی ناجائز ہے اس لئے یہ معاملہ سامنے آنے پرعلی سیٹھی کے چاہنے والوں کے ساتھ دیگر افراد کی جانب سے بھی شدید برہمی کا اظہار کیا جانے لگا اور ساتھ ہی اس غیر شرعی عمل پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

علی سیٹھی کی شادی کی افواہیں، شوہر سلمان طور کون ہیں؟

تاہم اب گلوکار کا اِن خبروں پر ردعمل آگیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی اسٹوری میں کہا کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے، لیکن اس سے میرے نئے آنے والے گانے کو شہرت مل جائے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے نئے گانے کا لنک بھی شیئر کردیا۔

واضح رہے کہ علی سیٹھی کا شمار پاکستان کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ معروف سیاسی شخصیت نجم سیٹھی کے بیٹے اور اداکارہ میرا سیٹھی کے بھائی ہیں۔اُن کے مشہور گانوں میں پسوڑی اور لیفٹ رائٹ شامل ہیں۔