اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری بیرون ملک کوئی جائیداد اور کاروبار نہیں۔ ملک سے باہر میرا کوئی بیرون ملک بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔
I want to thank the government for putting my name on the ECL as I have no plans to travel abroad, because I neither have any properties or businesses abroad nor even a bank account outside the country.
If and when I do get an opportunity for a holiday, it will be in our…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ان وجوہات کی وجہ سے میرا باہر جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے پرحکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اگر کبھی چھٹیوں پر بھی جانا ہوا تو پاکستان کے شمالی علاقوں میں جاؤں گا جو دنیا میں میری سب سے پسندیدہ جگہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر کراچی روانہ
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر، مراد سعید، حماد اظہر اور پی ٹی آئی کے 600 سے زائد رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیے گئے ہیں۔