ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی حامی بھرتی ہوں‘ سجل علی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی حامی بھرتی ہوں‘ سجل علی
ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی حامی بھرتی ہوں‘ سجل علی

لاہور:نامور اداکارہ سجل علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرا شمار ان خو ش نصیب فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت کم عرصے میں کامیابیاں سمیٹیں، جس پر میں خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔

ڈرامہ سیریل ”محمود آباد کی ملکہ“ سے کیرئیر کا آغاز کیااورخدا کی ذات نے دیکھتے ہی دیکھتے وہ شہرت اور مقام عطا کیا جس کی ہر فنکار آرزو کرتا ہے۔

سجل علی نے کہا کہ میں نے بیس سال کی عمر میں وہ کامیابیاں سمیٹ لی تھیں جو کسی بھی بڑے فنکار کی خواہش ہوتی ہے اور اس پر رب کی ذات کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بامقصد اسکرپٹ کے حامل پراجیکٹ کی حامی بھرتی ہوں کیونکہ ہر پراجیکٹ سے آپ کامستقبل وابستہ ہوتا ہے، اگر بہترین اسکرپٹ نہ ملے تو میں اپنے کیرئیر میں وقفہ لینے کیلئے بھی تیار ہوں۔

سجل علی نے کہا کہ آج کے ڈرامہ نگاروں کو چاہئے کہ ایسے ڈرامے بنائیں جس سے لوگوں کی اصلاح ہوسکے، پہلے کے ڈراموں میں سبق آموز کہانیاں ہوتی تھیں جو دلوں پر نقش ہوجایا کرتی تھیں۔

Related Posts