طلاق کے بعد بیوی کے گھر والوں نے شوہر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت میں طلاق کے بعد بیوی کے گھر والوں نے شوہر کی عدالت کے باہر ہی خوب پٹائی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلاق اور مارپیٹ کا یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مظفر نگر میں پیش آیا۔ طلاق دینے کی عدالتی کارروائی کے بعد عدالت کے باہر ہی شوہر کے سسرالیوں نے اسے گھیر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کھانا دینے سے انکار کیوں؟ شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر کی خواتین نے لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خوب مارپیٹ کی۔ دوسری جانب لڑکے کے لواحقین اسے بچانے کی کوشش میں ناکام نظر آئے۔ کم و بیش 15 منٹ تک جاری مارپیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ مظفر نگر کے گاؤں سجرو میں پیش آیا۔ شوہر اور بیوی طلاق کیلئے ہی عدالت گئے تھے۔ طلاق کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ نے مارپیٹ شروع کردی۔

https://twitter.com/thejamiatimes/status/1606284848993562624

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 3 خواتین طلاق کے بعد خاتون کے شوہر کو پکڑ کر پٹائی کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس نے مارپیٹ کا نشانہ بننے والے شخص کے بال پکڑ رکھے ہیں۔

انڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ صبیحہ نامی خاتون کی شادی میرٹھ سے تعلق رکھنے والے راشد سے ہوئی جن کے مابین تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ سمجھانے سے بات نہیں بنی تو طلاق کا فیصلہ کرتے ہوئے خاتون کو 1 لاکھ 30 ہزار بھارتی روپے دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

Related Posts