کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شدید سمندری طوفان کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ ان انہیں منتقل کیا جائیگا۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تحصیل گھوڑا باری سے ساڑھے 7 ہزار سے زائد آبادی کو منتقل کردیا گیا ہے،سمندری طوفان سے سب سے زیادہ نقصان سجاول کو پہنچنے کو خدشہ ہے اور ٹھٹہ، سجاول اور بدین سے 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے کراچی میں آدھے گھنٹے میں 60 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جو کلاؤڈ برسٹ جیسی صورتحال پیدا کرے گی۔
مزید پڑھیں:سمندری طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات
مراد علی شاہ نے کہا کہ شدید سمندری طوفان کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ ان منتقل کریں گے۔