چکوال: اڑیال کا غیر قانونی شکار کرنے والے مشہور شکاری شیخ اصغر کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اڑیال کا غیر قانونی شکار کرکے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والے معروف شکاری شیخ اصغر پنجاب کے محکمۂ جنگلی حیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مرزا عابد اور ان کی ٹیم کے ہتھے چڑھ گئے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم بشیر چیمہ کی خصوصی ہدایت پر مرزا عابد حسین اور ٹیم نے چکوال کے دیگر اسٹاف کے ہمراہ سوشل میڈیا پار اڑیال کے غیر قانونی و ظالمانہ شکار کی تشہیر پر کارروائی کی۔
کامیاب کارروائی کے دوران معروف شکاری شیخ اصغر کو 4 ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ملزمان کے موقعے پر چالان مرتب کرکے انہیں حوالات میں بند کردیا گیا۔ بعد ازاں محکمانہ کارروائی میں ملزمان پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج نے بڑی کارروائی میں اڑیال کے گوشت کی غیرقانونی فروخت میں ملوث نمبردار ہوٹل پر چھاپہ مار دیا اور 2 زندہ اڑیال اور 17 کلو گوشت برآمدکیا۔
نمبردار ہوٹل کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ جنگلی حیات سالٹ رینج کو سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ نمبردار ہوٹل پر اڑیال کے گوشت کی غیر قانونی فروخت جاری ہے۔ہوٹل والے 5 ہزار روپے فی کلو گوشت فروخت کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں اڑیال کا گوشت کھلے عام فروخت، ہوٹل پر چھاپہ،مالک گرفتار