شہرقائد میں آوارہ کتوں سے شہری غیر محفوظ، 40دن میں 1300لوگوں کو کاٹ لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

‘Govt officers should be fined Rs50,000 for dog bite cases’

کراچی:شہرقائد میں آوارہ کتوں سے تاحال شہری غیر محفوظ ہیں، جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری 2020 سے 10فروری تک کتے کے کاٹنے کے 1300 افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں سے3 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ۔

کراچی میں محلہ محلہ، گلی گلی آوارہ کتے دندنانے لگے، شہریوں کو کاٹنے کے واقعات میں بھی روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جناح اسپتال شعبہ ایمرجنسی کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے انکشاف کیا ہے کہ نئے سال کے صرف 40 دن کے دوران کتوں کے کاٹنے کے 1300 سے زائد مریض اسپتال لائے گئے، جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں :بھٹو کے شہرمیں کتوں کا راج، بچے کا منہ کاٹ کھایا،حالت تشویشناک

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 12 ہزار 500 سے زائد مریض لائے گئے تھے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایاکہ کتے کے کاٹنے کے واقعات بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں، پاگل جانوروں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اب اس کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدام اٹھانا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی جانور کو اگر ریبیز ہوجائے تو وہ 7 دن میں مرجاتا ہے۔

Related Posts