ماہرہ خان اور مہوش حیات لاکھوں لوگوں کیلئے رول ماڈل ہیں، ہمایوں سعید

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات لاکھوں افراد کے لیے رول ماڈلز کی حیثیت رکھتی ہیں۔

ٹوئٹر پر اداکار ہمایوں سعید نے ماہرہ خان اور مہوش حیات کو لاکھوں افراد کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہ ’یہ ہمارے لیے بد قسمتی کا مقام ہے کہ آج بھی ہمارے درمیان ایسے لوگ موجود ہیں جو محنتی، باصلاحیت اور باساختہ خواتین پر اْنگلیاں اْٹھاتے ہیں۔‘

ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جیسے ماہرہ خان اور مہوش حیات یہ دونوں خواتین باصلاحیت اور لاکھوں افراد کے لیے رول ماڈل ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ منشا پاشا اور سماجی رہنما جبران ناصر 22 دسمبر کو منگنی کریں گے

اْنہوں نے لکھا کہ ’ہماری قوم اْس وقت تک ترقی نہیں کر سکے گی جب تک ہم خواتین کا احترام نہیں کریں گے، اْن کی عزت نہیں کریں گے اور اْن کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کریں گے۔‘

ہمایوں سعید کے اِس ٹوئٹ پر مہوش حیات نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دیکھ کر بہت دْکھ ہوتا ہے کہ جب کوئی مرد دوست یا ساتھی اپنی خاتون دوست کا ساتھ دینے کے لیے اْس کی حمایت میں بولتا ہے تو اْس کو ناقابلِ قبول سمجھا جاتا ہے۔

‘مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی حمایت کیلئے شکریہ، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آج بھی ہمارے معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں جو صحیح کے لیے آوازاْٹھاتے ہیں۔‘

Related Posts