اسلام آباد: پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے خون کا عطیہ دینے والوں کو فلاحی ادارے سے رابطے کی درخواست کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ کورونا وائرس ہم سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن عین اسی وقت بچے بھی تھیلسمیا جیسی بیماری سے لڑ رہے ہیں۔
اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ تھیلیسمیا سے لڑنے کے لیے بچوں کو خون ہنگامی طور پر تبدیل کرانا پڑتا ہے۔ انہوں نے خون کا عطیہ دینے کے لیے عوام کو عمیر ثناء فاؤنڈیشن سے رابطہ کرنے کی درخواست کی۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ تھیلسمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے ادارے کا وزٹ کریں یا اُن کے رابطہ نمبر پر کال کرکے انہیں گھر پر بلائیں۔
Coronavirus is a big challenge for all of us but at the same time, children battling Thalassemia require urgent blood transfusions. To donate blood, please contact Omair Sana Foundation. You can visit them or can even call them to your house.
Contact: Nazir Hussain 03347328120
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 22, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم اسٹار اور سینئر ایکٹر ہمایوں سعید نے والدین کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔
ٹوئٹر پر دو ہفتے قبل اپنے پیغام میں فلم اسٹار ہمایوں سعید نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی 2 کروڑ 80 لاکھ بچے تعلیم کی نعمت سے محروم ہیں جن میں سے اکثریت لڑکیوں کی ہے۔
مزید پڑھیں: اپنی بچیوں کو اسکول بھیجیں۔ ہمایوں سعید کا والدین کے نام پیغام