مصیبت سے بچانے کے لیے انسانی ہڈیوں کا نیا کردارسامنے آگیا۔سائنسدان حیران

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصیبت سے بچانے کے لیے انسانی ہڈیوں کا نیا کردارسامنے آگیا۔سائنسدان حیران
مصیبت سے بچانے کے لیے انسانی ہڈیوں کا نیا کردارسامنے آگیا۔سائنسدان حیران

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ انسانی ہڈیاں ہمیں مصیبت سے بچانے کے لیے لڑائی، مارپیٹ یا بھاگ دوڑ کے علاوہ بھی ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں جو اس سے قبل ہمارے علم میں نہیں تھا جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیرارڈ کارسینٹی اور ان کے ساتھیوں نے آسٹیو کیلسن کے نام سے ایک ہارمون دریافت کیا ہے جو انسانی ہڈیوں سے نکلتا ہے۔ اس ہارمون سے ہم لاشعوری طور پر تیار ہوجاتے ہیں کہ فوری طور پر خطرے کے مقام سے بھاگ کھڑے ہوں یا پھر اس کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ عام طور پر خطرے کے وقت جسم چوکنا اور دماغ مستعد ہوجاتا ہے۔ دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے لیکن اب تک یہ بات کسی کو معلوم نہیں تھی کہ انسانی بدن کی ہڈیاں خطرے کے وقت جو ہارمون خارج کرتی ہیں وہ کسی بھی  مشکل صورتحال سے نکل جانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ملک بھر میں 2900 سے زائد افراد متاثر

اس سے قبل صرف اتنا معلوم تھا کہ انسانی دماغ ایڈرینل ہارمونز خارج کرتا ہے جو پورے جسم کو متحرک کردیتے ہیں لیکن اب ہڈیوں کے ہارمون بھی سامنے آ گئے ہیں جس سے سائنسدانوں کو طبی تحقیق کی ایک نئی جہت ملی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہڈیوں کے معاملات کو از سر نو دیکھنا ہوگا کیونکہ ہڈیوں کے اندر ایک ذہانت بھرا نظام چھپا ہوا ہے جو ہمیں مصیبتوں سے بچاتا ہے۔ عین ممکن ہے کہ ہڈیوں میں اسی طرح کوئی الگ نظام بھی کام کرتا ہو جس کااس سے قبل کوئی علم نہیں تھا۔

خوف اور گھبراہٹ انسان سے بعض اوقات انسان ایسے ایسے کام کر جاتا ہے جو عام طور پر اس سے سرزد ہونا ممکن ہی نظر نہیں آتا۔ ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ ہڈیوں کا خارج کردہ ہارمون آسٹیو کیلسن پسِ پردہ رہ کر اپنا کام کر رہا ہوتا ہے جس کے باعث ہڈیوں کی تمام تر صلاحیتیں ایک نکتے پر مرتکز ہو کر انسان کو کسی مصیبت کا سامنا کرنے یا اس سے بھاگ نکلنے کے لیے تیار کردیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: غذائی علاج کے ذریعے 7 پریشان کن جسمانی مسائل کا حل

Related Posts