حب ریور روڈ کلیئر کرادیا گیا، ٹی ایل پی کے40 کارکنان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حب ریور روڈ کلیئر کرادیا گیا، ٹی ایل پی کے40 کارکنان گرفتار
حب ریور روڈ کلیئر کرادیا گیا، ٹی ایل پی کے40 کارکنان گرفتار

کراچی:شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 4 نمبر میں حب ریور روڈ کوجمعرات کی صبح سویرے ایک بار پھر کلیئر کروادیا گیا ہے، جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے،دوسری جانب پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں پر گیس گن اور تیس بور کا پستول چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقدمے میں مذہبی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد نامزد کیئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن 4 نمبر حب ریور روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران 40 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 حب ریور روڈ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں بلدیہ ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔اس حوالے سے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کویقینی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز نے ذمے داریاں دلیری کے ساتھ انجام دیں۔آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہاکہ جوان اور افسران جان لیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت آپ پر یکساں فخر کرتی ہے، سندھ پولیس پر فخر ہے۔

دوسری جانب پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں پر گیس گن اور تیس بور کا پستول چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔بلدیہ ٹاؤن میں گزشتہ روز تحریک لبیک کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے میں مذہبی جماعت کے رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد افراد نامزد کیئے گئے ہیں، جس میں ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل افراد نے چھیپا کے بوتھ کو آگ لگائی، پولیس اہلکار سے گیس گن اور تیس بور پستول چھینا۔ مقدمے میں نامزد مذہبی جماعت کے رکن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

Related Posts