کراچی (نگاہ محمد) حب ریلی کا ٹائٹل صاحبزادہ سلطان علی محمد خان نے اپنے نام کرلیا، خواتین میں ٹوشنا پٹیل نے کامیابی سمیٹ لی،حب ریلی میں عامر مگسی، رونی پٹیل، دفاعی چمپئن عاصم اعوان کے علاوہ دیگر نامور ڈرائیورز نے شرکت کی۔
حب میں ہونیوالی سالانی ریلی میں شریک ڈرائیورز کی جانب سے بھرپور جوش وخروش دیکھنے میں آیا، خواتین ڈرائیورز نے بھی بڑی تعداد میں اس ریلی میں حصہ لیا۔
ریلی کے فاتح صاحبزادہ سلطان محمد علی خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریلی کا بیس کلو میٹر پر مشتمل ٹریک پاکستان کا سب سے چھوٹا ریسنگ ٹریک ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے میچز کیلئے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آئندہ ہفتے متوقع