بیجنگ : چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواووے کی جانب سے 2019 کی سالانہ آمدنی کے ریکارڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، امریکا کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود بھی ہواووےٹیکنالوجیز کی 2019 میں سالانہ آمدنی ریکارڈ 122 بلین امریکی ڈالررہی۔
امریکی ٹی وی کے مطابق کمپنی کے روٹیٹنگ چیئرمین ایرک زو نے بتایا کہ کمپنی کی 2019 کی سالانہ آمدن 850 بلین یوان رہی جو جنوری 2019 میں کی جانے والی توقع کے مطابق کم ہے۔
ایرک زو کا کہنا تھا کہ اگر کمپنی کی 2018 کی سالانہ آمدنی کا مقابلہ کیا جائے تو 2019 کی سالانہ آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے روٹیٹنگ چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ 2019 ہواووے کے لیے بہت بڑا سال ثابت ہوا جبکہ ہوسکتا ہےکہ آئندہ سال کمپنی کے لیے کافی مشکل ہو کیونکہ امریکا کی جانب سے کمپنی کی تمام تر مصنوعات پر پابندی عائدکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین میں جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے سائنسدان کو تین سال قید