چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو خیرباد کہ دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو خیرباد کہ دیا
چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو خیرباد کہ دیا

واشنگٹن:امریکہ میں اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے استعمال پر پابندی کے بعد چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنی ساکھ اور کاروباری زندگی کو جدید رنگ دینے کے لیے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نئے آپریٹنگ سسٹم کا نام ہارمنی او ایس رکھا گیا ہے اور آن لائن ایک تقریب میں اس آپریٹنگ سسٹم سے لیس موبائل فونز کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہواوے کے عالمی اہداف کو روکنے کے لیے مہم چلانے کے بعد سے ٹکنالوجی کی دنیا کی ہواوے کے نئے آپریٹنگ سسٹم پر نظریں مرکوز تھیں۔

واشنگٹن کا کہنا تھا کہ چین ہواوے کو جاسوسی کے لیے استعمال کر رہا تھا اور واشنگٹن نے اسے سائبر خطرہ قرار دیا تھا۔گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم اور ایپل کے آئی او ایس سسٹم کو ابھی تک دنیا میں آپریٹنگ سسٹم کی دوڑ میں سبقت حاصل ہے اور کوئی بھی کمپنی(بشمول بلیک بیری، مائیکروسوفٹ اور ایمیزون)دور دور تک ان کام مقابلہ نہیں کر پائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہواوے کے لیے گوگل اور ایپل کی اس اجارہ داری کو توڑنا خاصا مشکل کام ہو گا۔ہواوے نے موبائل فون کی دنیا میں 2003 میں قدم رکھا تھا اور سمارٹ فونز میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا انتخاب کیا تھا۔

سام سنگ اور ایپل کے بعد ہواوے موبائل بنانے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہے۔امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے کے موبائل کاروبار کے مستقبل پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے تھے۔

اینڈرائیڈ سسٹم کا حصہ نہ ہونے کے بعد ہواوے کے صارفین کو گوگل کی سروسز استعمال کرنے میں دشواری پیش آئے گی اور اس کے لیے انہیں متبادل ایپلی کیشنز بنانا پڑیں گی۔

مگر چین کی مارکیٹ میں ایپلی کیشنز بنانے والے ڈویلپرز کی کمی نہیں اور چین میں پہلے سے ہی گوگل کے مقابلے میں ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ہواوے کا چین کی مقامی مارکیٹ میں اہم مقام ہے اور چینی صارفین کے لیے ان کے پاس ایپلی کیشنز پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

Related Posts