آئندہ ماہ سے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ ماہ سے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا
آئندہ ماہ سے ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتایا

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں آئندہ سے شروع ہونے والے موسم کے حوالے سے پیش کردی ہے، موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور ہوجائیگا، سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونے لگتا ہے۔

موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارش، برفباری اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:شہر قائد میں سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

جواد میمن کا مزید کہنا تھا کہ نومبر میں ہلکی سے معتدل مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک پر اثر انداز ہوسکتا ہے جب کہ نومبرکے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کا امکان ہے،موسمی کیفیت کے اثرات پاکستان میں معمول سے زائد سردی کی صورت میں نظر آئیں گے۔

Related Posts