رمضان میں نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اچھی نیند صحت کیلئے انتہائی اہم ہے اور اگر نیند کے معمول میں خلل پیدا ہوجائے تو انسان سر درد، غنودگی اور بے چینی میں مبتلا رہتا ہے۔ رمضان میں روزمرہ کے اوقات میں تبدیلی کی وجہ سے نیند میں بڑا خلل پیدا ہوتا ہے، بالخصوص کچھ لوگوں کو افطاری کے بعد نیند نہیں آتی اور وہ سحری تک جاگتے رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

لندن سلیپ سینٹر دبئی کی ٹیکنولوجسٹ کیٹ برڈل کا کہنا ہے کہ نیند کے اوقات میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے دن میں آپ کا کام بھی متاثر ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جسم کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے کہ وہ اچھا کھانا، پینا اور نیند پوری کرے کیونکہ اُن کے بقول اِن تینوں میں کمی کی وجہ سے ہمارے جسم میں تھکاوٹ، غنودگی اور چڑچڑاپن پیدا ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نیند کی کمی جسم میں ہارمونز کو بھی متاثر کرتی ہے، جب نیند پوری نہیں ہوگی تو آپ کی بھوک میں اضافہ ہوگا جو روزے کی حالت میں پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔

رمضان میں بہتر نیند کیلئے اِن تجاویز کو آزمایا جاسکتا ہے:

رمضان میں کتنے گھنٹے کی نیند لیں؟

اگر آپ صبح سویرے دفتر جاتے ہیں تو تراویح کے بعد سحری تک کم از کم 4 گھنٹے سونے کی عادت ڈالیں اور سحری اور نماز کے بعد 2 گھنٹے کی نیند سے رات بھر کی نیند کا کم از کم دورانیہ 6 گھنٹے ہو جائے گا۔

دوسری جانب گھریلو خواتین سحری کے بعد کم ازکم 5 گھنٹے اور افطاری کے بعد کم ازکم 4 گھنٹے نیند پوری کریں اس سے نیند کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 9 گھنٹے ہوجائے گا۔

جس طرح گھریلو خواتین کھانے پینے کو اوّلیت دیتی ہیں اسی طرح نیند کو بھی اہمیت دی جانی چاہیے۔

بی بی سی ایک رپورٹ میں ڈاکٹر رنج نے کہا کہ ہمیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ وہ لوگ جو کہ اچھی نیند لیتے ہیں وہ دن میں کم کھاتے پیتے ہیں، اس لیے روزے کے دوران اچھی نیند آپ کی کھانے کی خواہش کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرسکتی ہے۔

ایک ہی وقت پر سونے کی کوشش کریں

اکثر افراد نیند کی کمی کی وجہ سے چڑچڑے رہتے ہیں اور کچھ لوگ نیند کو ٹکروں میں پورا کرتے ہیں جس سے ہمارے بائیولوجیکل نظام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

اس کے لیے کوشش کریں کہ اپنی نیند کا پیٹرن ٹھیک رکھیں۔ افطار کے فوراً بعد نہ سوئیں بلکہ رات کو 10 سے 3 بجے تک سونے کی عادت بنائیں۔

غذا کا خیال رکھیں

نیند اور غذا کا تعلق انتہائی اہم ہے، افطار میں زیادہ چینی یا چربی والی غذاؤں کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ان کو ہضم کرنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے نیند متاثر ہوتی ہے۔

سونے کے وقت سے چند گھنٹے قبل چائے یا کافی کے استعمال سے گریز کریں تاکہ پرسکون نیند ممکن ہوسکے۔

Related Posts