ڈپریشن اور بے چینی سے کیسے بچا جائے؟ شنیرا اکرم نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو لاک کیا جائے گا، شنیرا اکرم کا مطالبہ
ڈیفنس میں کُھلے مین ہولز کو لاک کیا جائے گا، شنیرا اکرم کا مطالبہ

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ روزانہ کچھ دیر ورزش کی جائے تو ڈپریشن اور بے چینی سے بچا جا سکتا ہے۔

انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل پر لی گئی ایک پرانی تصویر کے ساتھ ڈپریشن سے بچاؤکا حل شیئر کیا۔شنیرا کا ذہنی صحت، اضطرابی کیفیات اور افسردگی کے خاتمے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ساحلِ سمندر پر سورج کی شعاعوں میں 30 سے 45 منٹ کی ورزش آپ کی قلبی و ذہنی بے چینی کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

https://www.instagram.com/p/B_34lXZg2Rf/

شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ خود کو جسمانی طور پر تندرست و توانا رکھ کر کئی ذہنی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔شنیرا نے لکھا کہ لاک ڈاؤن کی غیر یقینی صورتحال میں بھی اپنی ذہنی و جسمانی صحت کا بھرپور خیال رکھنے کیلئے جو کرنا پڑے کریں۔

یاد رہے کہ شنیرا اکرم موجودہ وبائی صورتحال کے دوران عوام کو مستقل طور پر آگاہی فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہیں، شنیرا اکرم کا اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتی ہے تو لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں کیونکہ کورونا سے پاک پاکستان کی ذمہ داری اب ہماری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہئے کہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔

Related Posts