پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول و معروف جوڑی کے حوالے سے گزشتہ کئی دنوں سے علیحدگی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق نئے نئے دعویٰ سامنے آرہے ہیں۔
حا ل ہی میں سجل علی کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ سعدیہ غفاراور بہن صبور علی کے ہمراہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔
یاد رہے کہ سجل علی کی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق سے ایک صحافی کا ویڈیو بیان وائرل ہواتھا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی کی وجہ احد رضا میر کی دل پھینک طبیعت اور متعدد خواتین کے ساتھ معاشقے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں سب ہی جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیسی طبیعت کے مالک انسان ہیں، وہ ایک دل پھینک اداکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:طوبیٰ انور کی شیطان کے بغیر پہلی افطاری، سوشل میڈیا صارفین کی مبارکباد