یکم جنوری سے پٹرول کتنے روپے مہنگا ہوگا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بول

اگلے دو روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، اوگرا قیمتوں کے حوالے سے سمری ارسال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 4 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیں۔

پنجاب میں بہری اور گونگی لڑکی کے ساتھ دو افراد کی زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی بنالی

ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت برقرار بھی رکھی جاسکتی ہیں، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

یہ اضافہ اگلے پندرہ روز کے لئے ہوگا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے لئے طے کردہ میکانزم کے مطابق حکومت کو ہر پندرہ دن کے لئے نئی قیمت کا تعین کرنا پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بار پٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں، تاہم اس بار اضافے کا امکان ہے۔

Related Posts